نیپال اور چین کے علاقے تبت میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 165 سے تجاوز کرگئی،1500 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
نیپال اور چین کے علاقے تبت میں تباہ کن سیلاب کے باعث تقریباً 1500 افراد لاپتا ہوگئے، حکام کے مطابق لاپتا افراد میں کم ازکم 800 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔
حکام کےمطابق نیپال میں لاپتا 826 افراد میں تقریباً 600 غیرملکی شامل ہیں۔ لاپتا غیرملکیوں میں بھارت کے 177، امریکا کے 63، آسٹریلیا کے 34، برطانیہ کے 33 اور کینیڈا کے 25 شہری شامل ہیں۔
نیپال میں ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال شروع کردیا، جبکہ سیلاب سے منقطع ہونے والے ہزاروں افراد تک امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 82 افراد جان کی بازی ہار گئے
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تبت کے ضلع گیئرونگ میں بھی 558 افراد لاپتا ہیں، جن میں 260 غیرملکی شہری شامل ہیں۔
گزشتہ روز مٹی اور چٹانوں کا بڑا تودہ ہمالیائی دریا میں گرنے سے اچانک شدید سیلاب آیا، جس نے پہاڑی علاقوں کے قصبوں اور وادیوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
