خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان،بنوں اور بلوچستان کےضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیےگئے،بنوں میں فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پرکیےگئے،آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔

خضدار کے علاقے ساسول میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو کواڈکاپٹر کی مدد سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام کارروائیوں کے دوران مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور شہریوں کو کسی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے 11دہشتگردوں کی ہلاکت پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسزکےساتھ ہے،ملک سےہرقسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter