نائن الیون کیس؛ مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد کر دیے۔

latest urdu news

خالد شیخ محمد کےاعترافی بیانات کو امریکی ملٹری جج نےناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے اعترافات رضاکارانہ نہیں، سی آئی اے کے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے اعترافی بیانات قابل قبول نہیں۔

فوجی عدالت نےامریکی استغاثہ کو فیصلے کے خلاف اپیل کے امکان پر غور کرنے کے لیے پانچ روز کی مہلت دے دی ہے،عدالت کےفیصلے کے بعد استغاثہ کی جانب سے کیس میں پیش کیے جانے والے اہم شواہد کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

نائن الیون کے بعد امریکی جنگوں پر 58 کھرب ڈالر خرچ، لاکھوں جانیں ضائع

نائن الیون حملوں کے مقدمے کی سماعت 5 جون 2028 کو شروع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،واضح رہے کہ خالد شیخ محمد پر 11ستمبر2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter