166
لاہور کے لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔
آڈٹ کے لیے 20 نکاتی فارمیٹ تیار کیا گیا ہے، جس میں کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس وصولی، سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ، اور 30 دن کے ویڈیو ریکارڈ کا جائزہ شامل ہے۔
انسپکشن افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریکارڈر، جسٹر اور دیگر شواہد کو بغور چیک کریں۔ اسپیشل آڈٹ کی رپورٹ مشاہدات اور تجاویز کے ساتھ 25 نومبر تک جمع کروائی جائے گی۔
آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز کی آڈٹ ٹیم کو سونپا گیا ہے تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
