آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب: معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں بخوبی دیکھی ہیں، اور افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے تقریب میں شرکت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکی نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور ان ممالک کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیے کردار ادا کیا اور بھارتی جارحیت کے دوران آذربائیجان اور ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ یوم فتح کی تقریب میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اس کامیابی کے جشن کو اور بھی اہمیت دیتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter