آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں، عارف علوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق صدر عارف علوی کا یہ کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہے ہیں اور انکی پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا یہ کہنا ہے کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ جتنی مرضی کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔

latest urdu news

اسمبلی توڑنے کے اقدام پر آرٹیکل 6 لگنے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا یہ کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 اگر چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔

سابق صدر کا مزید یہ کہنا ہے کہ میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں اور کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ میری پرائیویٹ گفتگو سنے۔

سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ان شاءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا یہ کہنا ہے کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پروڈیوس کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جارہا ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اگر پختونخوا میں بجلی کےقیمت میں کمی نہ کی گئی تو ہم 1 ماہ بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کا رخ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter