ہانیہ عامر کی ’سردار جی 3‘ میں انٹری پر بھارت میں ہلچل مچ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی انٹری پر بھارت میں شدید ردعمل، بھارتی میڈیا نے اداکارہ کی کمائی، رہن سہن اور شہرت پر رپورٹ جاری کر دی۔

چند روز قبل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سرحد پار شدید ردعمل سامنے آیا، فلم میں ہانیہ کی شمولیت پر نہ صرف بھارتی فلم ورکرز یونین دلجیت پر برس پڑی بلکہ بھارتی میڈیا نے بھی اداکارہ کی زندگی پر غیر معمولی توجہ دینا شروع کر دی ہے۔

latest urdu news

ایک طرف کچھ بھارتی میڈیا ادارے ہانیہ کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں تو دوسری جانب ان کے ٹیلنٹ کو سراہا بھی جا رہا ہے۔ معروف بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’بالی وڈ لائف‘ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں ہانیہ عامر کی شہرت، دولت اور طرزِ زندگی سے متعلق کئی دعوے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ہانیہ کا طرزِ زندگی انتہائی پرتعیش ہے، ان کے کپڑے، انداز، رہائش اور سواری سب کچھ مہنگا اور دلکش ہوتا ہے۔ بتایا گیا کہ ان کے پاس آڈی کی ایک سے زائد مہنگی گاڑیاں ہیں، جبکہ وہ لاہور میں ایک شاندار گھر کی بھی مالک ہیں۔

بالی وڈ لائف کے مطابق ہانیہ عامر کی سالانہ کمائی تقریباً 50 کروڑ روپے ہے، جس میں 43 کروڑ شوبز پراجیکٹس سے حاصل ہوتی ہے جبکہ باقی آمدن اشتہارات اور برانڈز سے ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ وہ ایک ڈرامے کی قسط کا معاوضہ تقریباً 4 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

تاہم ویب سائٹ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ہانیہ عامر نے ’سردار جی 3‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔

ادھر فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ ’سردار جی 3‘ کی بھارت میں ریلیز پر پابندی فلمی صنعت کو نقصان پہنچائے گی۔ یاد رہے کہ فلم کو دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ہے، لیکن بھارت میں اس کی نمائش نہیں ہو گی، جس کی وجہ سے فلم کی ٹیم اور شائقین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سردار جی سیریز دلجیت دوسانجھ کے کامیاب ترین فلمی پراجیکٹس میں شمار ہوتی ہے، اور اس بار پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت نے فلم کو بین الاقوامی سطح پر مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ہانیہ کی شاندار شہرت، ان کی موجودگی اور بھارت کا سخت ردعمل، یہ سب کچھ جنوبی ایشیائی شوبز میں ایک نیا باب کھول سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter