بیرسٹر گوہر علی خان کی امریکی حملے کی شدید مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ایران پر امریکی حملے کو خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ قرار دے دیا، فوری تنازع کے خاتمے اور ایران کے دفاعی حق کی حمایت۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے جانے والے مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی جارحیت مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ تنازع فوری طور پر ختم کیا جائے اور تمام فریقین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا تمام ذمے داران کو تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پاکستان میں مختلف سیاسی، مذہبی اور عوامی حلقے بھی اس حملے پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ امریکی کارروائی میں ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات — فردو، نطنز اور اصفہان — کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ایک نیا رخ دے رہا ہے اور عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter