22
گجرات میں کاؤنٹر کرائم ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
مختلف مقامات پر کی گئی ان کارروائیوں کے دوران رائفلز، کلاشنکوف، پسٹلز اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بھڈانہ، جلال پور نوتاں، میر خیل اور چوا کریالہ سے ہے۔
پہلی کارروائی کے دوران منیب الحسن، محمد سرفراز اور بشیر حسین سے مختلف بور کی رائفلز اور پسٹلز برآمد کیے گئے، جبکہ دوسری کارروائی میں ذوالفقار احمد، ابوبکر صدیق اور محمد اویس کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل اور پسٹل برآمد ہوئی۔
تمام مقدمات تھانہ دولت نگر میں درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سی سی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔