بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، 8 سال بعد بھی شاہینوں کا جوش و جذبہ برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے 8 سال قبل، 18 جون 2017 کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے لندن کے "دی اوول” اسٹیڈیم میں بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، بلکہ اس نے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک نئی امید اور جذبہ پیدا کیا۔

latest urdu news

پاکستان نے جب 18 جون 2017 کو دی اوول کے تاریخی میدان میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 338 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، تو قوم کی نظریں ٹی وی اسکرینوں سے جُڑ گئیں۔ فخر زمان نے ایسی جرأت مندانہ اننگز کھیلی، جو برسوں یاد رکھی جائے گی۔ صرف 114 رنز نہیں، بلکہ یہ ایک خواب کی تعبیر تھی، جو ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن بن گئی۔ محمد حفیظ نے میدان میں کھڑے ہو کر 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کے ذریعے بھارتی گیند بازوں کو بے بس کر دیا۔

جب بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا، تو محمد عامر نے ابتدائی اوورز میں ہی مخالف ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔ روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون، تینوں کو عامر نے شکار کر کے بھارتی ٹیم پر بجلی گرا دی۔ میدان گونج اٹھا، قوم جھوم اٹھی۔ حسن علی نے آگے بڑھ کر تین مزید وکٹیں سمیٹیں اور بھارتی بیٹنگ لائن کو 30.3 اوورز میں صرف 158 رنز پر زمین بوس کر دیا۔

تاریخی فتح کے 8 سال مکمل ہونے پر جب پاکستانی شائقین سے اس بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ "چیمپئنز ٹرافی 2017 کی ہائی لائٹس دیکھتا ہوں، تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک آ جاتی ہے، اور روح میں وہی پرانا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے — ایک ایسا فخر جو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter