منگل, 17 جون , 2025

پاکستانی شاہین ایک بار پھر بھارتی سورماؤں کو پچھاڑنے کے لئے بے تاب!

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحدی تناؤ برقرار، مگر میدان سجے گا، ایشیا کپ 2025 میں ہائی وولٹیج مقابلہ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، اور پاکستان و بھارت کے درمیان جاری سیاسی اور سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ 2025 میں شرکت کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی20 ورلڈکپ سے قبل شائقین کرکٹ کو ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جب روایتی حریف ایک بار پھر ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ٹاکرے نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

ایشیئن کرکٹ کونسل (ACC) کے مطابق، ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا، تاہم میزبانی کے رائٹس بھارت کے پاس ہی ہوں گے۔ یہ ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور ستمبر 2025 میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کے لیے تیاری کا اہم موقع ہوگا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ میچز کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی خیز ثابت ہوں گے، خاص طور پر اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچیں۔

ایشیا کپ 2025 کے شیڈول اور مقامات کا اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے سربراہ محسن نقوی بھی جلد ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter