بھارت :آپریشن سندور” کے نام سے چوک کی تعمیر، رافیل طیارے کا ماڈل نصب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی شہر سورت، میں "آپریشن سندور” کے نام سے ایک نیا چوک قائم کیا گیا ہے، جس میں بھارتی فضائیہ کے رافیل جنگی طیارے کا ماڈل نصب کیا گیا ہے۔

یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف "آپریشن سندور” کے دوران کی گئی فضائی کارروائیوں کی یاد میں کیا گیا ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے6 جنگی طیارے تباہ کیے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سے بھارتی حکمران جماعت اور فوجی قیادت کی جانب سے مختلف انٹرویوز میں اپنے نقصان کے سوالات پرخاموشی اختیار کی جاتی رہی ہے۔

بھارتی فوج کے حکام نے تاحال مار گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بھارتی فوج کو شرمندگی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter