ڈپٹی کمشنر گجرات کا فوارہ چوک کیمپ اور عنایت پارک کا دورہ، صفائی سرگرمیوں کا معائنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "صاف ستھرا پنجاب” کے تحت شہر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے فوارہ چوک میں قائم صفائی آگاہی کیمپ اور عنایت پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی سے متعلق سرگرمیوں اور عوامی آگاہی مہم کا مشاہدہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کیمپ میں موجود عملے کی حاضری، سرگرمیوں اور شہری شمولیت کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خلیق داد اور ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ وسیم اسد اللہ نے انہیں صفائی مہم کی پیش رفت، وسائل کے استعمال اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود صفائی عملے سے ملاقات کی، ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے کھانے کی تقسیم کا بندوبست بھی کروایا، انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ جیسے مواقع پر شہر کو صاف رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ اور میونسپل اداروں کی محنت سے یہ ممکن ہوا ہے۔

صفدر حسین ورک نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی صفائی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں، آلائشیں مقررہ جگہوں پر رکھیں اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے واضح کیا کہ صاف ستھرا ماحول صرف انتظامیہ نہیں بلکہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت پنجاب بھر میں خصوصی صفائی اقدامات جاری ہیں، جن کی خود وزیراعلیٰ مریم نواز ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں تاکہ عید کے موقع پر عوام کو صاف، خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter