گجرات میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے کاروبار میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ کامیاب کارروائی ڈی ایس پی سی سی ڈی سید عامر عباس شیرازی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گجرات کی تاریخ میں پہلی بار ایک ملزم کے قبضے سے 4 کلو آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بازاری مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
CCD حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اور علاقے میں نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے مجرمانہ عناصر کی نشاندہی میں اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ معاشرے کو اس خطرناک ناسور سے پاک کیا جا سکے۔
حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔