اتوار, 8 جون , 2025

سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار، ایران کا احتجاج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں موجود ایرانی مذہبی عالم غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس گرفتاری پر ایران میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی عدلیہ نے قاسمیان کی گرفتاری کو "غیر منصفانہ اور غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

latest urdu news

ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا:”ہم مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، سعودی وزارت اطلاعات نے غلام رضا قاسمیان کی گرفتاری پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات پر ممکنہ اثرات پر تجزیہ کار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter