اپنے دو بچوں کا گلہ دبا کر قتل کرنی والی درندہ صفت ماں گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 6فروری 2025کو تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رنگپورہ میں مسمی عثمان علی کے دو کم سن بچوں کی گھر کے اندر پراسرار طور پر موت کا واقعہ پیش آیا ۔
جس میں عثمان علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا شافع اور تین سالہ بیٹی نعمت عثمان گھر میں بے حسی و حرکت پڑے ہوئے تھے جنہیں جگانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی حرکت نہ کی۔
ہم بچوں کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال لے کر گئے جہاں پر ڈاکر نے بچوں کی موت کی تصدیق کردی ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے واقع کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔
اس دوران مقتول بچوں کی ماں نازش عثمان زوجہ عثمان گھر سے غائب ہو جاتی ہے جس کے اغواء کا مقدمہ فوری طور پر درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کردی جاتی ہے ۔ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے ۔جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے بچوں کی ماں کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کے ثمر عباس ولد بشیر سکنہ موہلہ کلاں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس نے کہا کہ اپنے بچوں کو راستے سے ہٹاو پھر دونوں شادی کرلیں گے۔
گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم ثمر عباس بیرون ملک فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد سے تحرک جاری ہے جسے بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید برآں، گجرات میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک اور اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بے رحم شوہر نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، جس کی تفصیلات اس خبر میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔