ساہیوال: پٹرول کے 15 ہزار روپے ادا کیے بغیر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال میں پٹرول پمپ سے 15 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوانے کے بعد رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے اور پمپ ملازم کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹ کر زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قیصر نواز کے نام سے ہوئی ہے، جسے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔

سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد

پنجاب پولیس کے مطابق ساہیوال پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں، مقامی سی سی ٹی وی فوٹیج، انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی

آئی جی پنجاب کی پولیس ٹیم کو شاباش

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او ساہیوال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں پٹرول پمپ ملازم گاڑی کے ساتھ گھسیٹے جانے کے باعث زخمی ہوا تھا۔

ماخذ: پنجاب پولیس

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں