اتوار, 8 جون , 2025

بھارتی مسلمان پاکستان کیخلاف نعرہ لگانےسے انکاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، بھارت میں ایک بزرگ مسلمان شہری نے پاکستانی مخالفت میں نعرہ لگانے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے بزرگ مسلمان سے پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم اُنہوں نے انکار کر دیا، جس پر بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ مزید بڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا اس وقت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے بھارتی مسلمانوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ساری کوششیں دراصل بھارتی حکومت، خاص طور پر مودی سرکار کی شرمندگی اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کی جا رہی ہیں، مسلمانوں پر دباؤ ڈال کر پاکستان مخالف بیانیہ بنانا دو قومی نظریے کی سچائی کو مزید واضح کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو سخت اور دوٹوک جواب دیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نہ صرف سفارتی محاذ پر دباؤ میں ہے بلکہ میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈا بھی کر رہا ہے، لیکن اسے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter