اتوار, 8 جون , 2025

اسرائیلی بمباری جاری، غزہ میں شہداء کی تعداد 125 ہو گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، آج صبح سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 125 تک جا پہنچی ہے۔

سیف زون المواسی کیمپ پر ایک مہلک فضائی حملے میں کم از کم 36 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ حالیہ بمباری میں مزید تین صحافیوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی مظالم کا شکار ہونے والے صحافیوں کی تعداد 230 سے تجاوز کر چکی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کے محاصرے کے باعث شمالی غزہ کا انڈونیشین اسپتال بند ہو چکا ہے، اور اس کے ساتھ ہی شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال غیر فعال ہو گئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل بیان، بے رحمانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے خوراک اور امداد کی ناکہ بندی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اس پر فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثناء، عراق میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی اور منظم فوجی کارروائیاں بند کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter