پاکستان کا بھارت کوزبردست جواب : دنیا حیرات میں مبتلا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر عالمی سطح پر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت کی عسکری حکمتِ عملی ناکام ہو گئی، پاکستان نے میدان جنگ میں سبقت حاصل کی، بھارت فیصلہ کن حملے کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، جبکہ پاکستان کی فضائی قوت بھارت کے لیے ایک سنگین چیلنج بن کر ابھری۔

ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو مؤثر قرار دیا اور بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے،رپورٹ میں کہا گیا کہ رافیل جیسے مہنگے جنگی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے ایک بڑی ناکامی ہے۔

ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان نے جدید میزائلوں کی مدد سے پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے، جس سے فضائی برتری کا ثبوت ملا۔ یہ واقعہ عالمی دفاعی حلقوں میں بھی حیرت کا باعث بنا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار بھارت کے جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے، پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور ایئر بیسز کو نمایاں نقصان پہنچایا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے مؤثر حملے کے بعد بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا اور معاملے کے سفارتی حل پر زور دیا۔

تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری تیاریوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اور وہ خطے میں امن کے لیے اپنی عسکری برتری قائم رکھے ہوئے ہے۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter