امید ہے کہ برطانوی حکومت سے وہ پاکستان ہائی کمیشن کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، پاکستانی ہائی کمشنر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے امید ہے کہ وہ پاکستان ہائی کمیشن کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

ایک جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ احتجاج کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے شائستہ اور ذمہ دارانہ رویے پر ہمیں ناز ہے، بھارت کی جانب سے مختلف ممالک میں کی گئی کارروائیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اور اگر پاکستان کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔

latest urdu news

پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی مظاہرین کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ سے سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کی امید ظاہر کی۔

ادھر برطانیہ کی وزارت خارجہ کے نمائندے ہمیش فاکنر نے بھارتی اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا دیرینہ مؤقف یہی رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل دونوں ممالک کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق نکالنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ایک ہنگامہ خیز اور پُرتشدد احتجاج ہوا، جس میں برطانوی بھارتی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور پاکستان مخالف اور مسلم مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے عمارت کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس کے شیشے بھی توڑ دیے، جب کہ پولیس نے ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter