وزیراعظم اور نواز شریف کا لندن کا دورہ متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت 11 اپریل کو لندن روانہ ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے کے بعد براہِ راست لندن جائیں گے، ان کا قیام تین دن کا ہوگا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف دو ہفتے تک وہاں قیام کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف لندن سے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس دوران ان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ میرے بارے میں عمران خان سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں۔

اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ دسمبر 2022 میں عمران خان نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں،عمران خان سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی جبکہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter