سینئر صحافی سلمان غنی اور کامران شاہد کو سول اعزازات سے نوازا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ممتاز شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے، معروف صحافی سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں شاندار کارکردگی پر ستارہ امتیاز جبکہ دنیا نیوز کے اینکر پرسن کامران شاہد کو صحافتی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

کامران شاہد کا شمار ملک کے نامور سیاسی اور حالات حاضرہ کے صحافیوں میں ہوتا ہے،وہ گزشتہ 19 برسوں سے قومی میڈیا میں سرگرم ہیں اور اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں پی ٹی وی نیوز کے ایک سیاسی ٹاک شو سے کیا تھا، گزشتہ 12 سال سے وہ دنیا نیوز پر مقبول پرائم ٹائم شو "آن دی فرنٹ” کی میزبانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی صحافت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بنائی گئی ان کی دستاویزی فلم کو فلسطینی اتھارٹی نے تسلیم کیا، جبکہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کا انٹرویو بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سینئر صحافی نصراللہ ملک، منیب فاروق، ڈاکٹر رفیع الدین اور معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی نمایاں کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter