سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15 خارجی جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی،آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں2مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک خورارج میں رنگ لیڈر فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔

پاک فوج کے مطابق ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں بھی آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 6 خوارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکا بتانا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف 3 سپاہیوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

21 سالہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کا تعلق صوبائی دارلحکومت لاہور سے ہے، دیگر شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تجاویزیا شکایات ہیں تو خط لکھیں، بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خط لکھنے والوں فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter