کراچی،آئی ایم ایف کی شرط پر زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے لیے پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں،دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ کےاجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماؤں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سےپہلے ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100 اے کیو آئی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے، اسٹیشنز خودکار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔
