180
پاکستان کے 3 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اسلام آباد، پاکستان کے 3 اضلاع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ انسداد پولیو مہم کا بتانا ہے کہ مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے، ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔
سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی، پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔
پاکستان میں3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں1 بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔
