وزیراعلیٰ مریم نواز نےسڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیاگیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

دوسری جانب بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، مذاکرات کے معاملات پر غوروفکر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسزنمبروائز ہی چل رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter