امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی فٹبال نصب، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شہر مشرقی بوسٹن کے پیئرز پارک ٹو میں ایک دیوہیکل فٹبال نصب کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، جسے باقاعدہ طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے بڑی فٹبال قرار دیا ہے۔

latest urdu news

اس فٹبال کا قطر 47.9 فٹ بتایا گیا ہے، جو اسے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کھیلوں کا ماڈل بناتا ہے۔ ریکارڈ کی تصدیق کے بعد اسے سرکاری طور پر عالمی اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

یہ ریکارڈ اس سے قبل قطر کے پاس تھا، جہاں 2013 میں 39.98 فٹ قطر کی ایک بڑی فٹبال تیار کی گئی تھی۔ امریکی منصوبے نے اس پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

یہ دیوہیکل فٹبال امریکی ریاست اوہائیو کی کمپنیوں برٹن انکارپوریٹڈ اور کری ایٹو انفلیٹیبلز نے تیار کی ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد آنے والے فیفا ورلڈ کپ میچز کا جشن منانا ہے، جو بوسٹن اسٹیڈیم فاکسبرو میں کھیلے جائیں گے۔

خواتین فٹبال ٹیم پہلی بار براہِ راست فیفا ایونٹ میں شریک ہوگی

فٹبال 18 جون تک عوامی نمائش کے لیے پارک میں موجود رہے گی، جہاں شہری اور سیاح اسے قریب سے دیکھ اور تصاویر بھی بنا سکیں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے میں ماحول دوست پہلو کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، اور استعمال ہونے والا تمام مواد بعد میں ری سائیکل کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی اثرات کم سے کم ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter