میزائل حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت معطل کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، تجارتی تبادلے اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

latest urdu news

یو اے ای کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے دو بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن میں سے ایک اماراتی علاقائی حدود سے باہر جبکہ دوسرا علاقائی پانیوں میں جا گرا۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تجارت اور مالی معاملات معطل کرنے کا فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز افرا الحمّلی نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے آن لائن منتقل

یو اے ای نے ایران کے مبینہ حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن، مذاکرات، تعاون اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود طویل عرصے سے جاری اہم تجارتی اور مالی روابط کے تناظر میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter