واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ انہیں ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں اور وہ حالات کے مطابق فیصلے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
صحافیوں کی جانب سے ایران کے پلوں یا دیگر اہداف پر ممکنہ حملوں کی ڈیڈ لائن کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ "مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے اور ایرانی قیادت موجودہ صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت ملاقات کرنا چاہتی ہے اور معاملہ طے کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرتے ہیں یا نہیں۔”
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، “معاہدہ نہ ہوا تو بجلی گھر اور پل نشانہ بنائیں گے”
ٹرمپ نے مزید کہا کہ "ایران کو جلد شکست دیں گے،” تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران نے بائیڈن دور میں گرفتار ہونے والی ایک امریکی خاتون کو رہا کر دیا ہے اور اس اقدام کو خیرسگالی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
