111
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلامشروط ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
روسی صدر نے ایرانی رہنماؤں کو نوروز کی مبارکباد دی اور کہا کہ روس ایران کے ساتھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔
خیال رہے کہ روسی صدر کی جانب سے ایران کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جا ری ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1400 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 204 بچے شامل ہیں۔
