میکسیکو میں معروف ٹک ٹاکر سیزر گاسٹیلم لائیو ویڈیو کے دوران فائرنگ سے ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سیزر گاسٹیلم کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے وقت وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر موجود تھے اور ٹک ٹاک پر براہ راست ویڈیو بنا رہے تھے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع پر پہنچے، جن میں سے ایک شخص نے قریب جا کر فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں سیزر گاسٹیلم موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق سیزر گاسٹیلم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 6 لاکھ فالوورز موجود تھے اور وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر خاصے مقبول تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کولیاکان میں پیش آیا، جہاں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تنازعات کے باعث سیکیورٹی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے۔

ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

سیزر گاسٹیلم کا قتل میکسیکو میں سوشل میڈیا شخصیات کو درپیش خطرات پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک میکسیکن بیوٹی انفلوئنسر ویلیریا مارکیز کو لائیو ویڈیو کے دوران ان کے سیلون میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد حکام نے تحقیقات کرتے ہوئے ایک مبینہ کارٹیل رہنما کو گرفتار کیا تھا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter