گوگل نے موسم کی پیشگوئی کا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نےموسم کی پیش گوئی کے لیے جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا ہے،جو زیادہ تیز رفتاری اور بلند ریزولوشن کے ساتھ مقامی سطح پر موسم کی پیش گوئی فراہم کرے گا۔

latest urdu news

ویدر نیکسٹ تھری ہرگھنٹے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرے گا، جبکہ طوفان، بارش اور شدید موسم کی صورتحال کو زیادہ تفصیل کے ساتھ مانیٹر کرسکے گا۔

گوگل کےمطابق نیا ماڈل موسم کی پیشگوئی پانچ کلومیٹرتک کی اسپیشل ریزولوشن میں کرسکتا ہے،جو سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تفصیلی ہے،سطحی درجہ حرارت اور نمی کی پیشگوئی پانچ کلومیٹر جبکہ سطحی ہواؤں کی پیش گوئی دس کلومیٹر کی ریزولوشن میں کی جاسکے گی۔

ویدر نیکسٹ تھری بارش کی پیشگوئی میں بھی نمایاں بہتری فراہم کرے گا،بعض اہم پیمانوں پر روایتی موسمی پیشگوئی کے نظام کے مقابلے میں غلطی کی شرح 50 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

پاکستانی طلبہ کیلئے گوگل جیمنائی کی ایک سال مفت سبسکرپشن

گوگل کےمطابق ماڈل سیٹلائٹ اور زمینی اسٹیشنز سےحاصل ہونے والا لائیوڈیٹا استعمال کرے گا،ویدر نیکسٹ تھری کو صاف توانائی کے شعبے میں بھی استعمال کیاجاسکے گا،جس سے بجلی کے نظام کے آپریٹرز اور قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنے والوں کو مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter