شاداب خان ایک مکمل آل راؤنڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں، مائیک ہیسن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شاداب خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی اور اب وہ محض ایک باؤلر نہیں بلکہ ایک مؤثر آل راؤنڈر کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

latest urdu news

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابھی تقریباً 18 ماہ کا وقت باقی ہے، اس لیے ٹیم انتظامیہ کے پاس نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آزمانے اور تیار کرنے کا بہترین موقع موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور موسم کے باعث انتہائی تیز رفتار وکٹیں تیار کرنا آسان نہیں، تاہم مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا اور ان سے ہم آہنگ ہونا بین الاقوامی کرکٹ کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ٹیم کو مختلف نوعیت کی پچز پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا تھا۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف آل راؤنڈرز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فہیم اشرف سمیت متعدد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ٹیم کے لیے بہترین کمبی نیشن تشکیل دیا جا سکے۔

قومی ٹیم میں واپسی پر سسر کا کیا کردار ہے؟ شاداب خان نے خاموشی توڑ دی

مائیک ہیسن نے نوجوان کرکٹر عرفات منہاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا انتہائی متاثر کن آغاز کیا ہے۔ ان کے بقول عرفات ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر عرفات منہاس نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑی مختلف ممالک اور مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کی صلاحیت پیدا کریں، کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ہر میدان اور ہر وکٹ نئے چیلنجز پیش کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter