پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوگئی، جہاں سے قومی اسکواڈ لندن کے راستے ویسٹ انڈیز پہنچے گا۔
قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے شہروں پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں منعقد ہوں گے۔
دورے کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا۔
ویسٹ انڈیز پہنچنے کے بعد قومی ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لے گی، جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں کرغیزستان کو 3-0 سے شکست
قومی ٹیم کو امید ہے کہ بھرپور تیاری اور سازگار منصوبہ بندی کے ساتھ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم پوائنٹس حاصل کرے گی۔
