پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایک نیا معاہدہ حاصل کر لیا ہے، جہاں انہیں یارک شائر نے اوورسیز پلیئر کے طور پر سائن کیا ہے۔
کلب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن میں ویٹیلٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں بھی شرکت کریں گے۔
یارک شائر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
حسن علی کا دھماکے دار کم بیک: ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں
کلب کے جنرل منیجر برائے کرکٹ گیون ہملٹن کے مطابق حسن علی کا بین الاقوامی تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ٹیم کو جوائن کر کے مثبت کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسن علی اگلے ماہ ہیڈنگلے میں ٹیم کو جوائن کریں گے، جہاں یارک شائر انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے پُرجوش ہے۔
