فیفا ورلڈ کپ: میسی کی تاریخی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا فاتح؛ فرانس نے سینیگال کو تین ایک سے شکست دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ میچ کے ہیرو لیونل میسی رہے جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے الجزائر کے دفاع کو بے بس کر دیا۔

latest urdu news

میسی نے میچ کے 17ویں، 60ویں اور 76ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ 38 سال اور 357 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

دوسری جانب گروپ آئی کے ایک اور میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے شکست دے کر پورے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ فرانسیسی ٹیم کی کامیابی میں کِیلیان ایم باپے نے کلیدی کردار ادا کیا اور دو گول اسکور کیے۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے اس مقابلے کا پہلا ہاف سخت مقابلے پر مشتمل رہا۔ فرانس کو متعدد مواقع ملے لیکن وہ انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکا، جبکہ سینیگال نے بھی منظم دفاع اور جوابی حملوں کے ذریعے حریف کو دباؤ میں رکھا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں۔

امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی فٹبال نصب، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

دوسرے ہاف میں فرانس نے جارحانہ انداز اپنایا اور 66ویں منٹ میں ایم باپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد 82ویں منٹ میں بریڈلی بارکولا نے ایک اور گول کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں سینیگال کے ابراہیم نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کر دیا اور واپسی کی امید پیدا کی، تاہم انجری ٹائم میں ایم باپے نے اپنی دوسری کامیاب کک کے ذریعے فرانس کا تیسرا گول اسکور کر دیا، جس کے بعد میچ 1-3 کے نتیجے پر ختم ہوا۔

اس طرح ارجنٹینا اور فرانس دونوں نے اپنے اپنے میچز میں متاثرکن فتوحات حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی طاقت کا بھرپور اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter