پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کے دوران مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ شیلنگ پر کے پی حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی کے حوالے سے کہا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کرنا کوئی کے پی حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا وہ سب کے سامنے ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئےیہ کہا گیا ہے کہ جس شخص پر ریب کےالزامات ہوں اسے اتنا بڑا عہدہ دیدیا ہےتوپھر باقی کیا رہ جاتا ہے۔

سینیٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

 

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter