پولیس موبائل کے نزدیک دھماکہ، 3 اہلکار شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 3 اہلکارشدید زخمی ہو گئے۔

باجوڑ، تحصیل خار میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارشدید زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عبد العزیز کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او شاہ پور خان معمول کے مطابق گشت پر تھے ، بھائی چینہ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او محفوظ رہے،جبکہ دیگر 3 اہلکارشدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا ، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کی پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں ۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی ایشو نہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter