پاکستان چوتھے ٹی 20 میں شکست سے دوچار، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اوول: 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم یہ حکمت عملی کارگر ثابت نہ ہوئی، اور کیوی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز جوڑے، فن ایلن 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ ٹم سائفرٹ نے 44، مارک چیپمن نے 24 اور ڈیرل مچل نے 29 رنز کا حصہ ڈالا۔ جمی نیشم اور مچل ہائے 3،3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ مائیکل بریسویل 46 اور زاکری فاکس 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی باؤلنگ متاثر کن ثابت نہ ہوئی، حارث رؤف نے 3 جبکہ ابرار احمد اور عباس آفریدی نے1،1 وکٹ حاصل کی،شاہین آفریدی اور شاداب خان کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے اور 49،49 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلرز ثابت ہوئے۔

220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 17ویں اوور میں محض 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، عبدالصمد 44 اور عرفان خان 24 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر سکے۔

اوپنر محمد حارث 2، حسن نواز، کپتان آغا سلمان، عباس آفریدی اور شاداب خان صرف 1،1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ اور حارث رؤف 6،6 جبکہ ابرار احمد ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جیکب ڈفی نے 4 اور زاکری فاکس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ول اوررک، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یوں نیوزی لینڈ نے 115 رنز کی واضح فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کر لی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter