وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی بچوں کے لیے خصوصی عیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عیدی کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں تک یہ تحائف پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ پیش کیے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عیدی ملنے پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی بچوں کو عید تحائف دے کر ان کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں، انہیں خوش دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے،پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے لیے نئے اور منفرد منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کے مطابق دہشت گردی کے روابط افغانستان سے جُڑے ہیں تو پھر افغانستان سے بات چیت میں کیا رکاوٹ ہے؟

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نہ تو خود افغانستان سے رابطہ کرتی ہے اور نہ کسی اور کو بات چیت کرنے دیتی ہے، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کو افغانستان سے مذاکرات کی اجازت دینی چاہیے کیونکہ ہمارے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے نتیجے میں دہشت گردی کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter