میں نے اپنی زندگی میں عید پر اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس مرتبہ نظر آ رہی ہے، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

شیخوپورہ ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام ماحولیاتی بہتری اور آلودگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چونکہ میں شیخوپورہ میں پلی بڑھی ہوں، اس لیے میں نے اپنی زندگی میں عید کے موقع پر اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس مرتبہ نظر آ رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ شیخوپورہ کی انتظامیہ عید کے دن بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام صوبے بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہےاور وزیر بلدیات سمیت ان کی پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دوران گفتگو وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter