مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،7 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 افرادجان کی بازی ہار گئے۔

کوئٹہ ، پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی ، محنت مزدوری کیلئے آئے 7 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر پنجگورکے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پنجگور میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter