243
بیجنگ، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے چین کے سابق نائب وزیراعظم وویانگ گو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے سابق نائب وزیراعظم چین ووبانگ گوکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا کہ وو بانگ گو کمیونسٹ پارٹی آف چائناکےرہنما اورپاکستان کےسچے دوست تھے۔
شہبا شریف کا کہنا تھا کہ چینی نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کو مربوط بنانے میںبڑاکردارادا کیا اور ان کا 2006 میں پاکستان کا دورہ اہم سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کےساتھ ہیں۔
یادرہے ووبانگ 8 اکتوبر کو 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
نائب چینی وزیراعظم 2002 سے 2012 تک چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رہے اور ان کا شمار چین کےبااثر ترین لوگوں میں ہوتا ہے ۔
