جس شخص (علی امین گنڈا پور) پر ریپ کے الزامات ہوں اسے اتنا بڑا عہدہ دیا ہوا ہے، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ جس شخص پر ریپ کےالزامات ہوں اسے اتنا بڑا عہدہ دیدیا ہےتوپھر باقی کیا رہ جاتا ہے۔

سینیٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میںفیصل واوڈا کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے جو اپنی اولاد کو قبول نہیں کر سکتے تو باپ کو کیسے قبول کریں گے،وزیراعلیٰ کے پی ، علی امین گنڈا پور پہلے یہ کہتے تھے کسی کا باپ بند نہیں کر سکتا تو اُسےبند کر کے دکھایا، پھر یہ کہتے تھے کسی کا باپ جیل میں نہیں ڈالے گا ، وہ بھی کر کے دکھایا،پھر کہا کہ ٹرائل نہیں ہوسکتا ، وہ بھی آنیوالے دنوں میں متوقع ہے ۔

سابقہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ ذاتیات پر نہ آئیں، کوئی اینکر ہے، ہماری بہن و بیٹیاں ہیں ، روزی کمانے کیلئے باہر نکلی ہوئی ہیں ، انکے بار ے میں غلاظت سے بھری زبان استعمال کرنا ہماری غیرت کو چیلنج کرنے کے برابر ہے ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا لیکن اگر کوئی ان کی طرف، یا میرے دشمن کی ماں و بہن بیٹی کی طرف آگے بڑھے گا تو پھر بات غیرت پر آ جائے گی اور حکومت کو بھی ایکشن لینا چاہیے۔

سینیٹر نے کہا کہ حکومت نے اپنی وزارت داخلہ کیا چھولے بیچنے کے لیے رکھی ہوئی ہے، یہ جہاز اور ہیلی کاپٹرکس لیے ہیں ، میں تو اسے پتنگ کی طرح نیچے اتار لوں ، میں اس معاملے میں بڑ ا کلیئر ہوں ۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter