تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سےپی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاگیا ، حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نوازکا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا، عوام پوچھتے ہیں یہ کیسا پرامن احتجاج ہے،کہ جس میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کر کے زخمی کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ تحریک انتشار مسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کے باعث لوگوں کا کاروبار متاثر ہوچکاہے۔

نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ دوسروں کوتکلیف دینا اور عوام کے جان ومال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی
سیاست ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ملاقات میں پختونخوا ،کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ چاہتی ہے صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گور نرراج کی گنجائش موجود ہے، وفاق گورنر راج لگانا چاہے تو لگا سکتا ہے اور اگر وفاقی حکومت اور صدر مملکت گورنر راج لگائیں گے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter