آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام طے پا گیا ، موجودہ پروگرام آخری ہوگا ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔

برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے، مزید بہتری کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پالیسی ریٹ 4.5 فیصد کم ہوا ہے، امید ہے ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فائلرز کی تعداد 16لاکھ سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی ہے،گزشتہ سال تقریباً 3 لاکھ نئے فائلرز تھے اور اس سال اب تک 7لاکھ 32ہزار نئے فائلرز آگئے ہیں،اب نان فائلرز جائیداد اور گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پر کام جاری ہے ،6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا
جبکہ 2 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہےاور مختلف وزارتوں میں ڈیڑھ لاکھ پوسٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔

مہنگائی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور یہ کوئی ہوائی بات نہیں،حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ہونی چاہئے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter