وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے عناصر انہی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں ماضی میں مجاہدین کے طور پر تربیت دی گئی تھی، مگر بعد ازاں وہ ریاست کے لیے مسئلہ بن گئے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتجاج میں شامل بعض افراد مسلح ہیں اور ان کا کوئی واضح سیاسی مطالبہ نہیں۔ ان کے بقول یہ عناصر عام شہریوں کو ڈھال بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ: بلوچستان میں مشترکہ آپریشن جاری، دہشت گردی کا سیاسی مسائل سے کوئی تعلق نہیں
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس کارروائی کے سوا کوئی دوسرا مؤثر راستہ موجود نہیں، اور ریاست امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھے گی۔
