پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبے کا دائرہ وسیع، مزید 7500 دیہات شامل کرنے کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif نے دیہی ترقی کے ایک بڑے اقدام کے طور پر “مثالی گاؤں منصوبہ” کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صوبے کے مزید 7500 دیہات کو شامل کیا جائے گا۔

latest urdu news

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں دیہی علاقوں کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی دستیابی سے متعلق مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات پر کام جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے آغاز سے اس کا دائرہ کار نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت دیہات میں واٹر سپلائی، سولر سسٹم پر مبنی ٹیوب ویلز، نکاسی آب کے نظام اور گندے پانی کے تالابوں کی صفائی جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔ اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ چھپڑوں کی صفائی 30 جون تک مکمل کی جائے جبکہ سیپٹک ٹینکس کی تعمیر 31 اگست تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سیپٹک ٹینکس کے ذریعے صاف ہونے والا پانی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے پانی کے بہتر استعمال کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں، منصوبے کے پہلے مرحلے پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بائیکرز کے لیے بڑا ریلیف: پنجاب حکومت کا پیٹرول سبسڈی منصوبہ

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ منصوبوں کی شفاف نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے اور ہر گاؤں کی ترقی سے قبل اور بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کی جائیں۔ خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت اور آلودہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

اس کے علاوہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1336 قائم کی گئی ہے، جبکہ Khushab، Chishtian اور Rajanpur میں جاری واٹر سپلائی اور بوٹلنگ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter