اپوزیشن کی غیرموجودگی میں پنجاب اسمبلی نے 13 بلز منظور کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران قانون سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، جہاں مختلف شعبوں سے متعلق 13 بلز کو اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔

منظور کیے گئے بلز میں صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر 25، 43، اور 45) اور ادویات سے متعلق دی ڈرگز (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

latest urdu news

اس کے علاوہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025، کمپنیوں کے منافع میں کارکنوں کی شراکت (ترمیمی) بل 2025، سٹیمپ ڈیوٹی سے متعلق ترمیمی بل، صوبائی ملازمین کے سماجی تحفظ کا بل، اور پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 کو بھی منظوری دے دی گئی۔

قانون سازی کا دائرہ کار عدلیہ، زراعت، پولیس اور مالیاتی امور تک بھی پھیل گیا، جن میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل، پولیس آرڈر (ترمیمی) بل، اور پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025 شامل ہیں۔

تمام بلز صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اسمبلی میں پیش کیے، اپوزیشن کی غیر حاضری کے باعث ان کی طرف سے دی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ مسودہ قوانین باآسانی منظور کر لیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کی کارروائی سے متعلق یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب کچھ دن قبل اسمبلی کا ایک طے شدہ اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا تھا، تفصیلات اس خبر میں ملاحظہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter